بنگلادیش کیخلاف بابر، رضوان اور شاہین کو ڈراپ کئے جانیکا امکان

بنگلادیش کیخلاف بابر، رضوان اور  شاہین کو ڈراپ کئے جانیکا امکان

لاہور(سپورٹس ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کی بنگلا دیش کے خلاف ہوم سیریز میں بابر، رضوان اور شاہین کو ڈراپ کرکے نئے کھلاڑیوں کو موقع دیئے جانیکا امکان ہے۔۔

 جبکہ عبداللہ شفیق، سلمان علی آغا، سعود شکیل ٹیم کی حتمی سکواڈ میں شمولیت یقینی ہے ، آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سکواڈ کیلئے سلیکشن کمیٹی نے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود اور کوچ جیسن گلیسپی کے ساتھ مشاورت شروع کر دی ہے ۔ ذرائع کے مطابق فاسٹ بولنگ میں شاہنواز دھانی، عامر جمال، خرم شہزاد، میر حمزہ اور نسیم شاہ کی موجودگی میں حارث رؤف کے نام پر غور نہیں کیا جائیگا جبکہ شاہین آفریدی کو ٹیسٹ سیریز میں آرام دیئے جانے کا قوی امکان ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں