پیرس اولمپکس:بھارت نے ایتھلیٹس ٹریننگ پر کروڑوں لگا د یئے

پیرس اولمپکس:بھارت نے ایتھلیٹس ٹریننگ پر کروڑوں لگا د یئے

ممبئی (سپورٹس ڈیسک )بھارت نے پیرس اولمپکس 2024ء کی تیاری کیلئے اپنے ایلیٹ ایتھلیٹس کی ٹریننگ پر کروڑوں روپے لگا دیئے ۔۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ رقم سرکردہ ایتھلیٹس کی بیرونِ ملک ٹریننگ اور کیمپس پر خرچ کی گئی۔ایلیٹ ایتھلیٹس کو امریکا، جرمنی، فرانس، اسپین اور اٹلی میں ٹریننگ کا موقع فراہم کیا گیا ،سب سے زیادہ 6.25 کروڑ روپے بھارتی ایتھلیٹکس پر خرچ کیے گئے جبکہ بیڈ منٹن پر 5.77، شوٹنگ پر 3.83، ٹینس پر 1.57 اور پیرا سپورٹس پر 1.17 کروڑ بھارتی روپے خرچ ہوئے ۔جیولین تھرور نیرج چوپڑا کے لیے جنوبی افریقا، فن لینڈ، جرمنی اور ترکیے میں ٹریننگ کیمپس لگائے گئے جہاں 176 دن کے ٹریننگ کیمپس پر 48.76 لاکھ بھارتی روپے خرچ کیے گئے ۔دوسرے نمبر پر بیڈمنٹن پلیئر پی وی سدھو کو جرمنی میں 36 روز ٹریننگ فراہم کی گئی جس پر 26.60 لاکھ بھارتی روپے خرچ ہوئے ۔علاوہ ازیں سوئمنگ، آرچری، باکسنگ، ویٹ لفٹنگ اور ریسلنگ کے بھی ایلیٹ ایتھلیٹس پر رقم خرچ کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں