ایک روزہ نیٹ بال کوچنگ کورس 25 جون کو ہوگا

 ایک روزہ نیٹ بال کوچنگ  کورس 25 جون کو ہوگا

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک )پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام ایک روزہ نیٹ بال کوچنگ کورس 25 جون کو ہوگا۔

 پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین مدثر آرائیں نے بتایا کہ کورس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور کورس ملک بھر سے کھلاڑی اور کوچز حصہ لے رہی ہیں۔ کورس میں مختلف کھیلوں سے تعلق رکھنے والے لیکچرار شرکا کو مختلف موضوعات پر لیکچرز دیں گے ۔ نیشنل نیٹ بال چیمپئن شپ 27 سے 30 جون سے تک لیاقت جمنازیم، اسلام آباد میں شروع ہو گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں