سپر ایٹ راؤنڈ : جنوبی افریقہ نے انگلینڈ ، آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو ہرادیا

سپر   ایٹ    راؤنڈ   :    جنوبی    افریقہ   نے    انگلینڈ    ،    آسٹریلیا    نے    بنگلہ   دیش    کو   ہرادیا

سینٹ لوشیا،نارتھ ساؤنڈ اینٹیگا (اسپورٹس ڈیسک) ٹی 20ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں جنوبی افریقہ نے انگلینڈاورآسٹریلیانے بنگلہ دیش کوہرادیا۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے دلچسپ مقابلے کے بعد دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 7 رنز سے ہرا دیا۔پروٹیز کے 164 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم 6 وکٹوں پر 156 رنز بناسکی۔ سینٹ لوشیا میں کھیلے گئے میچ میں انگلش کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو جنوبی افریقہ نے مقررہ 20 اوورز میں6 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے ، کوئنٹن ڈی کوک 38 گیندوں پر 65 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ ڈیوڈ ملر نے 43 رنز کی اننگز کھیلی۔انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر نے 3 وکٹیں حاصل کیں ۔قبل ازیں نارتھ ساؤنڈ اینٹیگا میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 28 رنز سے شکست دے دی،بنگال ٹائیگرز نے آسٹریلیا کو 140 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم بارش شروع ہونے سے قبل کینگروز نے 11.2 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 100 رنز بنا لیے تھے ۔ اوپنر ڈیوڈ وارنر 53 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں