شاداب کوتمام میچزبیٹرزکی ناکامی پرکھلائے :اظہر محمود

شاداب کوتمام میچزبیٹرزکی ناکامی پرکھلائے :اظہر محمود

لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے شاداب خان کو ناکامی کے باوجود کھیلنے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ شاداب خان کو تمام میچز بیٹرز کی ناکامی کی وجہ سے کھلائے۔۔۔

 وہ مکمل پلیئر ہے ، اس لیے ڈراپ نہیں کیا جاسکتا تھا۔ شاداب خان ایک مکمل پیکیج ہیں، بیٹرز کی ناکامی کے بعد شاداب کو ڈراپ کرنا مشکل تھا۔اس حوالے سے سینئر منیجر اور سلیکٹر وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ شاداب خان کی سلیکشن تجربے کی بنیاد پر ہوئی۔ اسامہ میر کو کہہ دیا تھا ٹیم میں آپ کی جگہ نہیں بنتی، شاداب خان کو تجربے کی بنیاد پر لیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں