پری سیزن فٹنس : پاکستان شاہینز کا فیلڈنگ اور تربیتی کیمپ کل سے شروع

پری سیزن فٹنس : پاکستان شاہینز کا فیلڈنگ اور تربیتی کیمپ کل سے شروع

لاہو ر(اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پری سیزن فٹنس اور فیلڈنگ کیمپ اور پاکستان شاہینز کے ٹریننگ کیمپ کی تفصیلات کا اعلان کر دیا ہے۔۔۔

 جو کراچی کے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں لگایا جائے گا۔ پری سیزن کیمپ میں 25 کرکٹرز شرکت کریں گے اور یہ 24 جون سے 7 جولائی تک جاری رہے گا ۔ ان پچیس کھلاڑیوں کو مختصر کرکے 15 رکنی پاکستان شاہینز سکواڈ میں تبدیل کردیا جائے گا جو 8 سے 13 جولائی تک تربیتی کیمپ میں ڈارون آسٹریلیا کے دورے کی تیاری کرے گا۔ پاکستان شاہینز 14 جولائی سے 18 اگست تک ڈارون کا دورہ کرے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں