سعودیہ میں ہونیوالی ایشین اسنوکر چیمپئن شپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

سعودیہ میں ہونیوالی ایشین اسنوکر چیمپئن شپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

کراچی (اسپورٹس ڈیسک )سعودی عرب میں شیڈول ایشین اسنوکر چیمپئن شپ کے لیے پاکستان اسنوکر ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ قومی کیوئسٹس ٹیم ایونٹ اور 6-ریڈ ایونٹ میں شرکت کریں گے ۔

 ایشین انڈر 21مقابلوں میں بھی قومی کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے۔ اسجد اقبال، اویس اللّٰہ منیر، احسن رمضان پاکستان کی نمائندگی کریں گے جبکہ حسنین اختر، حمزہ الیاس بھی سکواڈ میں شامل ہوں گے ، مقابلوں کیلئے قومی تربیتی کیمپ کا این بی پی اسپورٹس کمپلیکس کے سنوکر جمنازیم میں آغاز ہوگیا لیکن تاحال سعودی عرب کی جانب سے ویزوں کا اجرا نہیں ہوسکا،واضح رہے کہ ایشین ٹیم، انڈر 21 اور 6-ریڈ چیمپئن شپ 26جون سے شروع ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں