ویمنز ٹی 20کرکٹ سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو 4وکٹوں سے مات دیدی

ویمنز ٹی 20کرکٹ  سری لنکا نے ویسٹ انڈیز  کو 4وکٹوں سے مات دیدی

ہمبنٹوٹا (سپورٹس ڈیسک)سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

 ویسٹ انڈیز ویمنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے ۔کپتان ہیلی میتھیوز 30 رنز بناکرٹاپ سکورررہیں ،سری لنکن کپتان چماری اتھاپتھو نے 4 اور پریادھرشنی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔سری لنکن ویمنز ٹیم نے ویسٹ انڈیز کا 135 رنز کا ہدف 18.4 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، وشمی گونارتنے اور ہرشیتھا سماراویکرمانے 35،35 رنز بنائے ۔ویسٹ انڈیز کی ایفی فلیچر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں