قومی کرکٹر محمد وسیم جونیئر رشتہ ازدواج میں منسلک

قومی کرکٹر محمد وسیم جونیئر رشتہ ازدواج میں منسلک

کراچی(سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد وسیم جونیئر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ۔محمد وسیم جونیئر نے انسٹاگرام پر اہلیہ کے ہمراہ تصاویر پوسٹ کرکے اپنے مداحوں کو زندگی کی نئی اننگز شروع کرنے سے متعلق آگاہ کیا۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں نکاح کا ہیش ٹیگ استعمال کرنے کے ساتھ سورۃ انفال کی آیت کے الفاظ ‘‘وَاَلَّفَ بَیْنَ قُلُوْبِـہِـمْ’’ بھی تحریر کیے ۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں وسیم جونیئر کو مکہ مکرمہ میں موجود عمارت میں اپنی دلہن کا ہاتھ تھامے دیکھا جاسکتا ہے جہاں سے خانہ کعبہ بھی دکھائی دے رہا ہے ۔ایک اور تصویر میں وسیم اپنی اہلیہ کے ہمراہ احرام باندھے خانہ کعبہ کے سامنے کھڑے نظر آرہے ہیں۔محمد وسیم جونیئر کی انسٹاگرام پوسٹ کے بعد شاداب خاب، نسیم شاہ، زمان خان، عامر جمال سمیت دیگر نے وسیم جونیئر کو مباک باد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں