کپتان بنانے کا اختیار سلیکشن کمیٹی کے پاس ہونا چاہیے :آفریدی

کپتان بنانے کا اختیار سلیکشن کمیٹی کے پاس ہونا چاہیے :آفریدی

لندن (سپورٹس ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ کپتان بنانے کا اختیار سلیکشن کمیٹی کے پاس ہونا چاہیے ۔۔

کپتان کا رول اہم ہوتا ہے جو باڈی لینگویج کپتان کی ہوتی ہے وہی کھلاڑیوں کی ہوجاتی ہے ، روہیت شرما کو دیکھ لیں کتنا پُراعتماد کھیلتے ہیں، وہی انداز تمام کھلاڑی اپناتے ہیں۔،انگلینڈ میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی پرفارمنس اچھی نہیں رہی، دیکھتے ہیں چیئرمین پی سی بی ٹیم میں کیا سرجری کرتے ہیں۔ اصل بیماری کی جڑ گراس روٹ لیول کی کرکٹ ہے ، جس میں سرجری کی ضرورت ہے ۔ گراس روٹ لیول کی کرکٹ کی بہتری کے لیے ہمیشہ دستیاب ہوں، پی سی بی کا چیف ایگزیکٹووزیراعظم کو نہیں ہونا چاہیے ، الگ سے بورڈ ہونا چاہیے جو چیئرمین پی سی بی کا انتخاب کرے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں