پناہ گزین ویمن ٹیم بنانے کیلئے افغانستان کھلاڑیوں کا آئی سی سی کو خط

پناہ گزین ویمن ٹیم بنانے کیلئے افغانستان کھلاڑیوں کا آئی سی سی کو خط

میلبرن (سپورٹس ڈیسک )آسٹریلیا میں مقیم سابق افغانستان ویمن کرکٹ ٹیم کی ممبرز نے آئی سی سی کو خط لکھا اور افغانستان ویمن ٹیم کی کھلاڑیوں پر مشتمل پناہ گزینوں کی ٹیم بنانے کی درخواست کی۔

خط میں کہا گیا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں افغانستان کی ٹیم نے شاندار پرفارمنس دکھائی، افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ مین ٹیم کی طرح خواتین ٹیم اپنے ملک کی نمائندگی نہیں کر سکتی۔ آئی سی سی آسٹریلیا میں پناہ گزین ویمن ٹیم کو بنانے میں ہماری مدد کرے ، پناہ گزین ویمن ٹیم کو کرکٹ آسٹریلیا کا ایسٹ ایشین کرکٹ آفس مینج کر سکتا ہے ۔ افغان پناہ گزین ٹیم بنانے سے ہمیں بارڈر کے بغیر کھیلنے کا موقع ملے گا اور افغانستان کی نمائندگی کی خواہشمند تمام خواتین کے لیے ایک پلیٹ فارم ملے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں