ٹی20 رینکنگ ،آل راؤنڈرز میں ہاردک کی پہلی پوزیشن

ٹی20 رینکنگ ،آل راؤنڈرز میں ہاردک کی پہلی پوزیشن

دبئی (سپورٹس ڈیسک ) آئی سی سی نے نئی ٹی20 کی نئی رینکنگ جاری کردی، مختصر ترین فارمیٹ میں آل راؤنڈرز میں ہاردک پانڈیا نے پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا۔

بھارت کے ہاردک پانڈیا نے 2 درجہ ترقی پاکر سری لنکا کے ونندو ہسرنگا سے پہلی پوزیشن چھین لی، دونوں کرکٹرز 222 ریٹنگ پوائنٹس کیساتھ بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ آسٹریلیا کے مارک سٹوئنس ایک درجہ ترقی پاکر تیسری، سکندر رضا چوتھی اور بنگلادیش کے شکیب الحسن پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔ اس فہرست میں افغان بیٹر محمد نبی کی 4 درجہ تنزلی ہوئی ہے اور وہ چھٹی پوزیشن پر آگئے ہیں، ٹاپ 10 میں کوئی پاکستانی شامل نہیں البتہ عماد وسیم 11ویں نمبر پر موجود ہیں۔ جنوبی افریقہ کے اینرخ نوکیا 7 درجے ترقی پاکر کیرئیر کے بہترین دوسرے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ انگلینڈ کے عادل راشد 718 پوائنٹس کیساتھ پہلی پوزیشن پر قابض ہیں۔اس فہرست میں ونندو ہسرنگا تیسری، راشد خان 2 درجہ تنزلی کے بعد 668 پوائنٹس کیساتھ چوتھی اور جوش ہیزل ووڈ ایک درجہ تنزلی کیساتھ پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں ، آسٹریلوی بیٹر ٹریوس ہیڈ پہلی پوزیشن پر پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ کپتان بابراعظم اور محمد رضوان کی رینکنگ چوتھی اور پانچویں پوزیشن برقرار ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں