ویرات اور انوشکا کی ممبئی سے لندن منتقل ہونے کی منصوبہ بندی

ویرات اور انوشکا کی ممبئی سے  لندن منتقل ہونے کی منصوبہ بندی

ممبئی (سپورٹس ڈیسک ) بھارتی سپر سٹار ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اپنے دونوں بچوں کے ساتھ مستقل طور پر ممبئی سے لندن منتقل ہونے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

ان کے قریبی لوگوں کا کہنا ہے کہ ویرات چونکہ ریٹائرمنٹ کے قریب ہیں، وہ اب برطانیہ میں مستقل ہی رہیں گے ۔

انہوں نے ایک انٹر ویو میں انکشاف کیا تھاکہ وہ یورپ میں رہنا پسند کرتے ہیں کیونکہ یورپ زیادہ تر لوگ انہیں پہچان نہیں پاتے اور اس سے انہیں معمول کی زندگی ملتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں