راہول ڈریوڈکاانعامی رقم کے اضافہ اڑھائی کروڑلینے سے انکار

راہول ڈریوڈکاانعامی رقم کے اضافہ اڑھائی کروڑلینے سے انکار

ممبئی (سپورٹس ڈیسک )ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کی فاتح بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ نے ٹیم کے دیگر کوچز سے زیادہ انعامی رقم لینے سے انکار کردیا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹیم، کوچز اور سپورٹ سٹاف کے لیے نقد 125 کروڑ بھارتی روپے انعام کا اعلان کیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس مجموعی رقم میں سے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کے حصے میں 5 کروڑ جبکہ دیگر کوچز کے حصے میں ڈھائی کروڑ روپے آنے تھے ۔ راہول ڈریوڈ نے کرکٹ بورڈ سے 5 کی بجائے صرف ڈھائی کروڑ انعام کا کہہ دیا۔انہوں نے کرکٹ بورڈ سے کہا کہ وہ بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کوچز کے مقابلے میں زیادہ رقم حاصل نہیں کرنا چاہتے ، وہ بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کوچ کے برابر ہی انعامی رقم وصول کرنا چاہتے ہیں۔بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بورڈ راہول ڈریوڈ کے جذبات کی عزت کرتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں