شاہین، بابراور رضوان میں دوریاں ختم کرانے کیلئے 2سابق کپتان سرگرم

شاہین، بابراور رضوان میں دوریاں ختم  کرانے کیلئے 2سابق کپتان سرگرم

لاہور (سپورٹس ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں شاہین آفریدی، بابراعظم اورمحمد رضوان سے دو سابق کپتانوں نے رابطے کیے ہیں۔ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی ، بابراعظم اورمحمد رضوان کے درمیان دوریاں ختم کرانے کیلئے دو کپتان سرگرم ہوگئے ۔

دونوں سابق کپتان نے تینوں قومی کرکٹرز سے رابطے کیے ، گلے شکوے دور کروانے میں کردار ادا کرنے کا کہا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی کی وطن واپسی پر تینوں قومی کرکٹرز کی سابق کپتان کے گھر ملاقات بھی کروائی جاسکتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں