ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کا فائنل آج کھیلاجائیگا

لندن (سپورٹس ڈیسک ) ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کا فائنل دفاعی چیمپئن کارلوس الکاریز اورسربیاکے نوواک جوکووچ کے درمیان آج ہوگا۔
لندن میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئنز کارلوس الکاریز نے روسی کھلاڑی ڈینئل میدواڈیو کوہرایا،انکی جیت کا سکور چھ سات، چھ تین، چھ چار اور چھ چار رہا۔دوسرے سیمی فائنل میں سربیا کے نواک جوکووچ نے اٹلی لارینزو موزیٹی کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دیکر ایونٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔