سابق ٹیسٹ کرکٹرخالد عباد اللہ 88 برس کی عمرمیں انتقال کر گئے

کراچی(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر خالد عباد اللہ 88 برس کی عمر میں نیوزی لینڈ میں انتقال کر گئے ۔
20 دسمبر 1935 کو لاہور میں پیدا ہونیوالے خالد عباد اللہ نے چار ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی، انگلینڈ میں کرکٹ کے حلقوں میں بلی کے نام سے معروف خالد عباد اللہ طویل عرصہ تک انگلینڈ کی کاونٹی واروکشائر سے وابستہ رہے ۔1964 میں آسٹریلیا کے خلاف کراچی میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے خالد عباد اللہ پہلے پاکستانی کرکٹر ہیں جس نے اپنے پہلے ہی ٹیسٹ میچ میں سینچری بنائی۔