ناروے کپ کیلئے پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کا اعلان

ناروے کپ کیلئے پاکستان  سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کا اعلان

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک )ناروے کپ کیلئے پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کا اعلان کردیا گیا،سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹبال اسکواڈ کا اعلا ن کیا گیا۔

قومی ٹیم کے کپتان محمد عدیل ہوں گے ، ٹیم میں محمد کاشف، عیٰسی خان، شاہد انجم، عبدالغنی، محمد جنید، محمد خان، دانیال، اویس، محمد اسامہ، اسد ناصر، عبید اللہ، حمزہ گل، آریان اور عدیل علی خان شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں