سری لنکا کا بھارت کیخلاف ٹی 20سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان

سری لنکا کا بھارت کیخلاف ٹی 20سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان

کولمبو (این این آئی)سری لنکا نے بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا۔

بھارت کے خلاف سری لنکن ٹیم کی قیادت اس مرتبہ چارتھ اسالنکا کریں گے ۔دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی میچز 27، 28 اور 30 جولائی کو پالیکلے میں کھیلے جائیں گے ۔یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ٹیم کی خراب کارکردگی کے باعث ونندو ہسارنگا نے کپتانی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔سری لنکن ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی نہیں کرسکی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں