ڈیپارٹمنٹس کھلاڑیوں کوکلبز کی نمائندگی سے نہیں روک سکتے :فٹبال فیڈریشن

ڈیپارٹمنٹس کھلاڑیوں کوکلبز کی نمائندگی  سے نہیں روک سکتے :فٹبال فیڈریشن

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک )پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کا کہنا ہے کہ ڈیپارٹمنٹس کھلاڑیوں کو کلبز کی نمائندگی سے نہیں روک سکتے ۔

فٹبال فیڈریشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ایف ایف آئین کے تحت ڈیپارٹمنٹ پلیئرز کا بھی کلبز سے رجسٹرڈ ہونا لازمی ہے ، کلب سے رجسٹرڈ پلیئرز انٹرکلبز ٹورنامنٹ میں اپنے کلب کی نمائندگی کے لیے آزاد ہیں۔پی ایف ایف کے مطابق ڈیپارٹمنٹس کو یہ حق نہیں کہ وہ کسی پلیئر کو کلب کی نمائندگی سے روکے ۔خیال رہے کہ قومی ویمن چیمپئن شپ میں ڈیپارٹمنٹس نے کھلاڑیوں کو کلبز کیلئے ریلیز کرنے سے انکار کردیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں