ایشیا کپ جیتنے کا سوچ کر آئے ہیں:ہیڈ کوچ ویمن ٹیم

دمبولا(سپورٹس ڈیسک )پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم کا کہنا ہے کہ ماڈرن کرکٹ کھیلنی ہے تو ماڈرن کوچز چاہیے ہوں گے جو نئے جدید طریقے سے کام کریں۔۔
ڈیٹا بیس پر کام کریں۔ پہلے میچ میں ہمیں مشکل ہوئی کیونکہ ہم اپنے پلان پر عمل نہیں کرسکے ،اب ہم صحیح ڈائریکشن میں جارہے ہیں، آنے والے میچوں میں اچھی سائیڈز کے خلاف اسی مائنڈ سیٹ سے کھیلنا ہوگا، اگر ہمیں ان لڑکیوں سے بہترین پرفارمنس لینی ہے تو انہیں آزادی دینی ہوگی تاکہ وہ کھل کر اپنا ٹیلنٹ پیش کرسکیں۔ ہماری نوجوان بولرز نے عمدہ بولنگ کی ہے ، سیمی فائنل اور فائنل جیتنا ہے ، ابھی آدھے سے زیادہ کام باقی ہے سیمی فائنل میں تگڑی ٹیم ہوگی یہی سوچ کر یہاں آئے ہیں کہ اس بار ایشیا کپ جیتنا ہے ۔