تیز ترین100وکٹیں ،عمان کے بولر نے شاہین آفریدی کا ریکارڈ توڑ دیا

 تیز ترین100وکٹیں ،عمان کے بولر نے شاہین آفریدی کا ریکارڈ توڑ دیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)عمان کے فاسٹ بولر بلال خان نے ون ڈے میں پاکستان کے شاہین آفریدی کا ریکارڈ توڑ دیا اورتیز ترین100 وکٹیں لینے والے فاسٹ بولر بن گئے ہیں۔

پشاور میں پیدا ہونے والے 37 سالہ میڈیم پیسر بلال خان نے یہ اعزاز اومان اور نمیبیا کے درمیان آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ لیگ 2 کے میچ کے دوران حاصل کیا۔بلال نے نمیبیا کے خلاف اپنے مقررہ 10 اوورز میں 50 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جس کے بعد ان کی 49 ون ڈے میچوں میں 101 وکٹیں ہوگئی ہیں۔شاہین آفریدی نے 2023 کے ورلڈکپ میں بنگلادیش کے خلاف اپنے کیریئر کے 51 ویں ون ڈے میں 100 وکٹیں مکمل کی تھیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں