کے ٹو بیس کیمپ پر مہم جوئی میں جان گنوانے والے کوہ پیماؤں کی یادگار بنادی گئی

کے ٹو بیس کیمپ پر مہم جوئی میں جان گنوانے والے کوہ پیماؤں کی یادگار بنادی گئی

سکردو(سپورٹس ڈیسک ) کے ٹو بیس کیمپ پر مہم جوئی میں جان گنوانے والے کوہ پیماؤں کی یادگار بنادی گئی،دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کی مہم جوئی کے دوران ہلاک ہو جانے والے ۔۔

کوہ پیماؤں کی یاد میں بیس کیمپ کے قریب ایک چٹان کا نام گلکی میموریل رکھ دیا گیا ہے ۔گلکی میموریل پر مہم جوئی کے دوران جان کی بازی ہار جانے والے 100 کوہ پیماؤں کے نام کی تختیاں اور ان کے زیر استعمال اشیاء رکھی گئی ہیں۔گلکی میموریل کا نام 1953 میں کے ٹو کی مہم جوئی کے دوران ہلاک ہونے والے امریکی کوہ پیما اور ماہر ارضیات آرتھر گلکی کے نام پر رکھا گیا ہے ۔

گلکی میموریل پر دنیا بھر سے مہم جوئی کے دوران ہلاک ہونے والے کوہ پیماؤں کے چاہنے والے انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے یہاں آتے ہیں۔کوہ پیماؤں کے مطابق کے ٹو پر حادثاتی اموات کی شرح دیگر پہاڑوں کی نسبت زیادہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں