چیمپئنز ٹرافی :آئی سی سی نے 7 کروڑ ڈالر بجٹ مختص کردیا:بھارتی میڈیا

چیمپئنز ٹرافی :آئی سی سی نے 7 کروڑ  ڈالر بجٹ مختص کردیا:بھارتی میڈیا

ممبئی (سپورٹس ڈیسک ) آئی سی سی نے پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے 7 کروڑ ڈالر کا بجٹ مختص کردیا۔

 بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایونٹ کے اضافی اخراجات کیلئے 45 لاکھ ڈالر کی اضافی رقم بھی مختص کی گئی ہے ۔ چیمپئنز ٹرافی کا بجٹ آئی سی سی فنانشل اور کمرشل کمیٹی نے سکروٹنی کے بعد منظور کیا تھا جس کے سربراہ بی سی سی آئی سیکرٹری جے شاہ ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں