پیرس اولمپکس میں جرمن گھڑ سوار نے گولڈ میڈل جیت کر نئی تاریخ رقم کردی

پیرس اولمپکس میں جرمن گھڑ سوار نے گولڈ میڈل جیت کر نئی تاریخ رقم کردی

پیرس (سپورٹس ڈیسک )پیرس اولمپکس میں جرمنی سے تعلق رکھنے والی گھڑ سوار ازا بیل ورتھ نے اپنی شاندار پرفارمنس کے ذریعے نئی تاریخ رقم کردی۔

ازابیل ورتھ آج ایکسوسٹریئن میں ٹیم ڈریسج جیتنے والی جرمن ٹیم کا حصہ تھیں۔ازابیل ورتھ نے 1992 سے لے کر 2024 اولمپکس میں 8 گولڈ میڈلز سمیت 13 میڈلز جیتے ہیں۔55 سالہ ایتھلیٹ نے جب جب اولمپکس میں شرکت کی،گولڈ میڈل ضرور جیتا ۔ انہوں نے 1992، 1996، 2000، 2008، 2016، 2020 اور 2024 اولمپکس میں شرکت کی اور جرمنی کے لیے میڈلز جیتے ۔

1992 میں انہوں نے ٹیم گولڈ اور انفرادی سلور، 1996 میں انفرادی اور ٹیم گولڈ جبکہ 2000 میں انفرادی سلور اور ٹیم گولڈ جیتا۔2008، 2016 اور 2020 میں بھی انہوں نے ٹیم گولڈ اور انفرادی سلور میڈلز جیتے ہیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں