پیرس اولمپکس:امریکا کے نوح لائلز دنیا کے تیز ترین ایتھلیٹ

پیرس اولمپکس:امریکا کے نوح لائلز دنیا کے تیز ترین ایتھلیٹ

پیرس (سپورٹس ڈیسک)اولمپک گیمزاتھلیٹکس میں امریکا کے نوحلائلز نے 100 میٹر دوڑ مقابلے میں سونے کا تمغہ جیت لیا۔ 27سالہ نوح نے عمدہ کارکردگی کی بدولت مطلوبہ فاصلہ 9.79 سیکنڈ میں طے کر تمغہ حاصل کر لیا۔

جمیکا کے 23 سالہ سوئمر کشانے تھامسن دوسرے نمبر پر رہے اور چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا اور امریکا کے ہی 29 سالہ فریڈ کیرلی تیسرے نمبر پر رہے اور کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ زو جِنگ یوان نے پیرالل بارز جمناسٹک میں چین کیلئے طلائی تمغہ جیت لیا۔ ژو جیا، کن ہائیانگ، سن جیاجون، پین ژانلے ، وانگ چانگا پر مشتمل چین کی ٹیم نے پیرس اولمپک گیمزمیں مردوں کی چار سو میٹر میڈلے ریلے میں طلائی تمغہ جیت لیا۔ اس فتح کے ساتھ چین کی ٹیم ان مقابلوں میں اولمپکس میں 40 سال سے امریکی برتری کو بھی توڑ دیا۔ جنوبی کوریا کی نامور شٹلر سٹار این سی ینگ نے پیرس اولمپکس بیڈمنٹن ایونٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلے میں طلائی تمغہ جیت لیا۔ این سی ینگ نے فائنل میچ میں چین کی حریف کھلاڑی ہی بنجیا کو شکست دی۔ یوکرین کی مایہ ناز ایتھلیٹ یاروسلاوا مہوچیخ نے ویمن ہائی جمپ مقابلے میں طلائی تمغہ حاصل کرلیا۔ ایتھلیٹکس میں کینیڈا کے ایتھن کٹزبرگ نے مردوں کے ہیمر تھرو مقابلوں میں سونے کا تمغہ جیت لیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں