ارشد ندیم کے جیتنے کی خوشی سپورٹس بورڈ پنجاب میں خوشی کا سماں،مٹھائی تقسیم
لاہور ( سپورٹس ڈیسک )سپورٹس بورڈ پنجاب نے پیرس اولمپک میں ارشد ندیم کے تاریخی گولڈ میڈل جیتنے کی خوشی میں جمعتہ المبارک کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا۔
ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے پیرس اولمپک میں سٹار جیولن تھرور ارشد ندیم کی جیت کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کی ۔ ڈی جی سپورٹس پنجاب نے ڈائریکٹرایڈمن محمد کلیم، ڈائریکٹر سپورٹس یاسمین اختر، ڈپٹی ڈائریکٹرظہوراحمد ، عطاء الرحمن ودیگر کو مٹھائی کھلائی اورسپورٹس بورڈ پنجاب کے ملازمین میں بھی مٹھائی تقسیم کی گئی ہے ۔