دونوں ملکوں کیلئے یہ قابل فخر لمحہ سابق بھارتی کرکٹرز کی ارشد ندیم کو مبارکباد

دونوں ملکوں کیلئے یہ قابل فخر لمحہ  سابق بھارتی کرکٹرز کی  ارشد ندیم کو مبارکباد

ممبئی (سپورٹس ڈیسک )سابق بھارتی کرکٹرز یووراج سنگھ ، روی شاستری اور محمد کیف نے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کی تاریخی کامیابی پر مبارک باد پیش کی ۔

روی شاستری نے کہا ارشد ندیم کی اولمپکس فائنل میں دو مرتبہ 90 میٹر سے زائد کی تھرو غیرمعمولی اور شاندار تھی، اس سے قبل ایسا کبھی سننے کو نہیں ملا۔ یووراج سنگھ نے اپنی پوسٹ میں سلور میڈل حاصل کرنے والے بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا کی پرفارمنس کو بھی سراہا ، محمد کیف نے کہا بھارت اور پاکستان کیلئے یہ قابل فخر لمحہ ہے ، یہ کھیل ہمیں متحد کرتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں