ساموآ کے بیٹر کے ایک اوور میں 39رنز ،یوراج کاریکاڈتوڑڈالا

ساموآ کے بیٹر کے ایک اوور میں 39رنز ،یوراج کاریکاڈتوڑڈالا

لاہور(سپورٹس ڈیسک )آئی لینڈ پر مشتمل ملک ساموآ کے بلے باز نے آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈکپ کے ایسٹ ایشیا پیسیفک کوالیفائر اے میچ میں تاریخ رقم کردی۔

ساموآ کرکٹ ٹیم کے بیٹر ڈیریوس ویسر منگل کے روز آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈکپ کے ایسٹ ایشیا پیسیفک کوالیفائر میچ کے دوران ایک اوور میں سب سے زیادہ 39 رنز بناکر نیا ریکارڈ بناڈالا۔ساموا میں گارڈن اوول میں کھیلے گئے میچ میں ڈیریوس ویسر نے وانواتو کے نالن نپیکو کی گیند پر 6 چھکے لگائے جبکہ اس اوور میں 3 نو بال بھی شامل تھیں، اس سے قبل مینز ٹی20 ورلڈکپ کے افتتاحی ایڈیشن میں یورواج سنگھ نے انگلش بالر سٹیورٹ براڈ کو 6 گیندوں پر 6 چھکے لگاکر 36 رنز کا ریکارڈ بنایا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں