اولمپکس میں چین کیلئے میڈل جیتنے والی ویٹرس واپس اپنے کام پر آگئی

 اولمپکس میں چین کیلئے میڈل جیتنے  والی ویٹرس واپس اپنے کام پر آگئی

بیجنگ(سپورٹس ڈیسک )چینی خاتون ایتھلیٹ ژو یاکن پیرس اولمپکس میں سلور میڈل جیتنے کے چند دن بعد دوبارہ اپنے کام پر واپس آگئی۔

ویٹرس کی مقامی ریسٹورنٹ میں کھانا پہنچانے کا کام کرتے ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔ ژو یاکن نے اولمپکس میں بیلنس بیم جمناسٹکس ایونٹ میں سلور میڈل جیتا اور پوڈیم سے انکی ایک ایسی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جس میں انکی معصومیت نے مداحوں کے دل جیت لیے تھے ۔اولمپک پوڈیم پر 18 سالہ ژو یاکن نے اولمپک پوڈیم پر میڈل کو دانتوں میں دباتے ہوئے تصویر بنوانے کی کوشش تھی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں