بنگلہ دیش سے شکست ٹیم مینجمنٹ کو فاسٹ بالرز کی گرتی رفتار پر تشویش

بنگلہ دیش سے شکست ٹیم مینجمنٹ کو فاسٹ بالرز  کی گرتی رفتار پر تشویش

راولپنڈی (سپورٹس ڈیسک )راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش کے ہاتھوں 10 وکٹوں کی تاریخی ہزیمت کے بعد قومی ٹیم کے ڈریسنگ روم کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیم مینجمنٹ بالرز کی کارکردگی سے ناخوش ہے جبکہ سینئر کھلاڑیوں نے فاسٹ بالرز کی گرتی ہوئی رفتار پر تشویش کا اظہار کیا ہے ،ذرائع نے انکشاف کیا کہ ٹیم مینجمنٹ کا خیال ہے کہ پاکستانی فاسٹ بالرز نے پچ پر موجود گھاس کا فائدہ نہیں اٹھاسکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں