بارش سے متاثرہ وکٹ خشک کرنے کیلئے ’جدید‘ طریقہ متعارف

 بارش سے متاثرہ وکٹ خشک کرنے کیلئے ’جدید‘ طریقہ متعارف

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر )پی سی بی نے راولپنڈی میں بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل بارش سے متاثرہ وکٹ خشک کرنے کے لیے ’جدید‘ طریقہ استعمال کرتے ہوئے ماہرین کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ۔۔۔

دنیا بھر میں جہاں کہیں کرکٹ کا کھیل کھیلا جاتا ہے وہاں کرکٹ کے میچز جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال کیا جاتا ہے لیکن پی سی بی نے ایک نئے طرز کو متعارف کروایا ہے ۔راولپنڈی اور مضافات میں گزشتہ روز ہونے والی تیز بارش کے باعث راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کی آؤٹ فیلڈ اور میچ کیلئے مختص کی جانے والی وکٹ گیلی ہوگئی ہے تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کے گراؤنڈ سٹاف نے وکٹ خشک کرنے کے لیے پیڈسٹل پنکھے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا اور گزشتہ روز وکٹ کے دونوں اطراف پنکھے لگائے گے تاکہ وکٹ کو میچ سے قبل بروقت تیار کیا جاسکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں