چیمپئنز ون ڈے کپ شائقین کومفت دکھانے کااعلان

 چیمپئنز ون ڈے کپ شائقین کومفت دکھانے کااعلان

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ شائقین کو متوجہ کرنے کیلئے چیمپئنز ون ڈے کپ 2024 کے فائنل اور سیمی فائنل کے علاوہ دیگر میچز کیلئے انٹری فری کرنے کا اعلان کردیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس کے بعد شائقین کیلئے داخلہ مفت کرنے کا اعلان کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کے باسی کرکٹ کے کھیل سے محبت کرتے ہیں، کافی عرصے بعد فیصل آباد میں کسی بڑے ٹورنامنٹ میں پاکستان کے ٹاپ کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے ۔ چیمپئنز کپ سے نہ صرف ٹیلنٹ ابھرے گا بلکہ ڈومیسٹک کرکٹ بھی مضبوط ہوگی۔اجلاس میں چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر، چیف فنانشل آفیسر جاوید مرتضیٰ، مشیر بلال افضل، ڈائریکٹر ڈومیسٹک عبداللہ خرم نیازی، ڈائریکٹر کمرشل، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس، سینئر جنرل منیجر ڈومیسٹک جنید ضیاء اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔چیمپئنز ون ڈے کپ 12 سے 29 ستمبر تک اقبال سٹیڈیم میں کھیلاجائیگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں