انگلینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میں بھی سری لنکا کو ہرادیا

انگلینڈ نے دوسرے ٹیسٹ  میں بھی سری لنکا کو ہرادیا

لارڈز(سپورٹس ڈیسک )انگلینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکا کو 190 رنز سے شکست دیکر تین میچوں پر مشتمل سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی۔۔۔

لارڈز میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 427 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی جس کے جواب میں سری لنکا نے پہلی اننگز میں 196 رنز بنائے ۔انگلینڈ نے 231 رنز کی برتری کے ساتھ اپنی دوسری اننگز میں 251 رنز بنائے اور سری لنکا کو جیت کیلئے 483 رنز کا ہدف دیا تھا۔جواب میں سری لنکن ٹیم 292 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں