2022سے پاکستانی فاسٹ بولرز کی کارکردگی سوالیہ نشان

 2022سے پاکستانی فاسٹ بولرز کی کارکردگی سوالیہ نشان

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بولرز نے سال 2022 کے بعد سے ٹیسٹ کرکٹ میں محض 116 وکٹیں حاصل کیں۔

ٹاپ 9 ٹیموں کے چارٹ پر نظر ڈالی جائے تو پاکستان پیسرز نے 17ٹیسٹ میچز کی 34اننگز میں 38.78 کی اوسط سے 116 وکٹیں حاصل کیں جبکہ دیگر ٹیموں کے مقابلے سب سے زیادہ رنز لٹائے ۔ فہرست میں جنوبی افریقہ ٹاپ پر موجود ہے جس کے پیسرز نے 20 میچز میں 222 وکٹیں لیں جبکہ ایک وکٹ کا ایوریج 25.76 رہا۔ انگلش پیسرز نے 33 میچز میں 26.31 کی اوسط سے 398 وکٹیں لیں۔آسٹریلیا تیسرے نمبر پر رہا جس کے پیسرز نے 26.94 کی اوسط سے 29 میچوں میں 309 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کمزور بالنگ اٹیک کہلائے جانے والے روایتی حریف بھارت کے پیسرز نے 21 میچز میں 27.91 کی اوسط سے 161 وکٹیں حاصل کیں۔اس فہرست میں اگلا نمبر سری لنکا، نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز اور بنگلادیش کا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں