ٹیم کیلئے سنچری اور اچھا سکور کرنے پر خوشی:لٹن داس

ٹیم کیلئے سنچری اور اچھا سکور کرنے پر خوشی:لٹن داس

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)بنگلہ دیشی کرکٹر لٹن داس نے کہاہے کہ ہم نے وکٹ پر وقت لیا اور بہتر کرنے کی کوشش کی، میں نے سری لنکا میں 141 بھی کیے ، حالیہ میچ میں بھی اچھا سکور ہے ۔۔۔

 ٹیم کے لیے سنچری اور اچھا سکور کرنے پر خوشی ہے ۔پنڈی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بنگالی کرکٹر نے کہاکہ وکٹ میں بظاہر کوئی تبدیلی نہیں تھی، بال موو ہورہی تھی، خرم شہزاد نے نئی گیند کے ساتھ بہت اچھا پرفارم کیا، یہ کہنا مشکل ہے کہ ہم پاکستان کو کتنا جلد آئوٹ کر پائیں گے ؟ اگر اچھی بالنگ کی اور محنت کی تو انشا اللہ بہتر رزلٹ ملے گا۔ پہلے ٹیسٹ والی وکٹ پر ہٹ کرنا آسان تھا لیکن اس وکٹ کی صورتحال مختلف ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں