آسٹریلیا بگ بیش لیگ 69 پاکستانی کھلاڑیوں کی نامزدگیاں، صرف اسامہ میرمنتخب

آسٹریلیا بگ بیش لیگ 69 پاکستانی کھلاڑیوں کی  نامزدگیاں، صرف اسامہ میرمنتخب

میلبرن (سپورٹس ڈیسک )آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ اور ویمن بگ بیش لیگ کے ڈرافٹ مکمل ہو گئے ۔

بگ بیش لیگ اور ویمن بگ بیش لیگ میں اوورسیز پلیئرز کے لیے ڈرافٹ مکمل کر لیا گیا جس میں مجموعی طور پر 49 غیر ملکی کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا، پاکستان کے 69 مرد اور 11 خواتین کرکٹرز کی ڈرافٹ کے لیے نامزدگی ہوئی تھی۔پاکستانی کرکٹرز کو نیشنل ٹیم کے ساتھ مصروفیات اور پھر این او سی کے حوالے سے کلیریٹی نہ ہونے کے باعث زیادہ منتخب نہیں کیا گیاتاہم پاکستان کے صرف اسامہ میر ہی منتخب ہو سکے جبکہ پاکستان کی کوئی ویمن کرکٹر منتخب نہ ہو سکی۔ لیگ سپنر اسامہ میر کو تیسرے راؤنڈ میں میلبرن سٹارز نے منتخب کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں