پیرس پیرالمپک:ٹرائی تھلون کا ایونٹ ملتوی،آج ہوگا

پیرس پیرالمپک:ٹرائی تھلون  کا ایونٹ ملتوی،آج ہوگا

پیرس(سپورٹس ڈیسک)پیرالمپک کے منتظمین نے پیرس کے دریائے سین میں ہونے والا ٹرائی تھلون کا ایونٹ ملتوی کردیا۔

ٹرائی تھلون کا ایونٹ پانی کے گرتے ہوئے معیار کے باعث ملتوی کیا گیا۔منتظمین کا کہنا ہے کہ پانی کی کوالٹی گزشتہ 2روز سے ہونے والی موسلادھار بارشوں کی وجہ سے کم ہوئی ہے ۔منتظمین کے مطابق پیرالمپک کے ٹرائی تھلون کے مقابلے اب آج ہوں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں