مشہور فٹبالر جان پینٹسل ٹریفک حادثے میں زخمی

مشہور فٹبالر جان پینٹسل  ٹریفک حادثے میں زخمی

لاہور(سپورٹس ڈیسک )افریقی ملک گھانا سے تعلق رکھنے والے سابق فٹبالر جان پینٹسل ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئے ، جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

جان پینٹسل پریمیئر لیگ میں مختلف ٹیموں کی جانب سے 6 سال تک کھیلتے رہے ہیں، وہ ان دنوں گھانا کی قومی ٹیم میں ہیڈ کوچ کے اسسٹنٹ منیجر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں