پاکستان کرکٹ کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے اعلیٰ سطحی اجلاس کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ کے مستقبل کا لائحہ عمل  طے کرنے کیلئے اعلیٰ سطحی اجلاس کا فیصلہ

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے اعلیٰ سطح اجلاس اور ورکشاپ کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔۔

اجلاس کی صدارت چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کریں گے ۔ذرائع کے مطابق اجلاس اور ورکشاپ کو کنکشن کیمپ کا نام دیا گیا ہے ، کنکشن کیمپ 22 ستمبر کو ہونے کا امکان ہے ۔اجلاس میں ریڈ اور وائٹ بال کے ہیڈ کوچز جیسن گلیسپی، گیری کرسٹن، انٹرنیشنل، ڈومیسٹک اور ہائی پرفارمنس کے سربراہ بھی شرکت کریں گے ۔کنکشن کیمپ میں سامنے آنے والی تجاویز کی روشنی میں مستقبل کے فیصلے ہونگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں