چیمپئنز ون ڈے کپ کا مقصد ڈو میسٹک اور انٹرنیشنل کا فرق کم کرنا :ندیم خان

چیمپئنز ون ڈے کپ کا  مقصد ڈو میسٹک اور انٹرنیشنل  کا فرق کم کرنا :ندیم خان

لاہور (سپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سابق ٹیسٹ کرکٹر ندیم خان کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ون ڈے کپ کا بنیادی مقصد یہی ہے کہ انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ کے درمیان فرق کوکم کیاجاسکے ۔

 اس ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کو ملک میں موجود پانچ اکیڈمیز سے منسلک کردیا گیا ہے اورپی سی بی نے ان ٹیموں کے لئے ہائی پروفائل مینٹورز بھی رکھے ہیں ۔ چیمپئنز ٹرافی کے پیش نظر اس چیمپئنز کپ کی اہمیت بہت زیادہ ہے کیونکہ اس ٹورنامنٹ سے ہمیں چیمپئنز ٹرافی کے لئے اچھے کھلاڑی مل سکیں گے ۔ اس ٹورنامنٹ اور چیمپئنز ٹرافی کے درمیان جو ون ڈے انٹرنیشنل ہیں ان میں بھی ان کھلاڑیوں کو ایکسپوژر مل سکے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں