گیری کرسٹن 12 ستمبر کو پاکستان پہنچیں گے

گیری کرسٹن 12 ستمبر کو پاکستان پہنچیں گے

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن 12 ستمبر کو پاکستان پہنچیں گے ۔

ذرائع کے مطابق گیری کرسٹن آمد کے بعد فیصل آباد میں چیمپئنز ون ڈے کپ کے میچز دیکھیں گے ۔ اس دوران وہ 5 ٹیموں کی مینٹورز کے ساتھ مشاورت بھی کریں گے ۔گیری کرسٹن جولائی میں ٹی 20 ورلڈکپ کی رپورٹ دینے اور تھنک ٹینک سے ملاقات کے بعد واپس جنوبی افریقہ چلے گئے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں