انگلش فاسٹ بولر سری لنکا کیخلاف اوول ٹیسٹ میں سپن بالر بن گئے
لندن (سپورٹس ڈیسک )سری لنکا کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوران انگلش فاسٹ بولر کرس ووکس سپن بالر بن گئے ۔
اوول کرکٹ گراؤنڈ میں سری لنکا کی اننگز کے دوران اسوقت دلچسپ واقعہ رونما ہوا جب امپائرز نے انگلینڈ کے فاسٹ بولر کرس ووکس کو اچانک اوور کے درمیان سپن بولنگ کرنے کا کہہ دیا۔سری لنکا کی اننگز کے ساتویں اوور میں کرس ووکس بولنگ کروانے آئے تو انہوں نے اپنے اوور کی 2 گیندیں روایتی انداز میں بھاگ کر ہی کروائیں لیکن پھراچانک کالے بادل چھانے کے بعد روشنی اتنی کم ہوئی تو آن فیلڈ امپائرز جوئل ولسن اور کرس گیفانی نے ووکس کو روکا اور انہیں سپن بولنگ کرنے کا کہا۔جس کے بعد کرس ووکس نے ہنستے ہوئے اپنے اوور کی باقی 4 گیندیں سپن کروائیں، جیسے ہی کرس ووکس کا اوور ختم ہوا، آسمان سے کالے بادل بھی چھٹ گئے جس کے بعد اگلا اوور فاسٹ بولر اٹکنسن نے ہی کروایا۔