کے ایس ایل کی لانچنگ تقریب 13 ستمبر کو اسلام آباد میں ہوگی
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)کشمیر سپریم لیگ(KSL)کے چیئر مین مسعود خان نے کہا ہے کہ 13 ستمبر کو اسلام آباد میں کے ایس ایل کی لانچنگ تقریب کا انقاد کیا جائے گا۔۔
جس میں وزیر داخلہ محسن نقوی مہمان خصوصی ہوں گے ، جس کے بعد کھلا ڑ یو ں کی ڈر ا فٹنگ کا عمل شرو ع کر دیا جائے گا۔کے ایس ایل کے سلسلے میں 10 ٹرائلز کرائے جائیں گے جس میں سے پانچ آزاد کشمیر میں کرائے جا ئیں گے اور ایک گلگت میں کرایا جائے گا پہلی بار گلگت کی ٹیم بھی کے ایس ایل کا حصہ ہو گی ۔