زمبابوے ٹی 10 لیگ کیلئے پاکستانی کرکٹرز کواین اوسی نہ مل سکا

زمبابوے ٹی 10 لیگ کیلئے پاکستانی کرکٹرز کواین اوسی نہ مل سکا

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) زمبابوے کے شہر ہرارے میں 21 ستمبر سے شیڈول زم ایفرو لیگ میں پاکستانی کرکٹرز کی شمولیت پر سوالیہ نشان لگ گیا۔۔

 کیونکہ پی سی بی قومی کرکٹرز کو این او سی دینے سے انکاری ہے ۔ذرائع کے مطابق زم ایفرو لیگ کے لیے پانچ پاکستانی کرکٹرز کا انتخاب ہوا ہے جس میں شاہ نواز دھانی، آصف علی، حیدر علی، یاسر شاہ، محمد عرفان، شرجیل خان اور سلمان ارشاد شامل ہیں۔ شاہنواز دھانی، آصف علی اور حیدر علی اس وقت فیصل آباد میں ہونے والے پی سی بی چیمپیئنز ون ڈے کپ کی ٹیموں کا حصہ ہیں اورپی سی بی نے نے تاحال قومی کرکٹرز کو این او سی جاری نہیں کیا۔پی سی بی حکام کا موقف ہے کہ زم ایفرو ٹی ٹین لیگ کو تاحال آئی سی سی سے منظوری نہیں ملی،این او سی کیسے دیا جا سکتا ہے ؟۔ذرائع کے مطابق  آئی سی سی کی طرف سے لیگ کو منظوری ملنے تک کسی قومی کرکٹر کو این او سی نہیں ملے گا۔ دوسری طرف محمد عرفان نے رابطے پر کہاکہ وہ پی سی بی کے این او سی کے بغیر بھی اس لیگ میں کھیل سکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں