فاسٹ بولر محمد عباس کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں 700 وکٹیں مکمل

 فاسٹ بولر محمد عباس کی فرسٹ کلاس  کرکٹ میں 700 وکٹیں مکمل

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عباس نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 700 وکٹیں مکمل کرلیں۔

محمد عباس نے 700 وکٹوں کا سنگ میل کاؤنٹی چیمپئن شپ میچ میں حاصل کیا، کینٹ کے جیک لینینگ محمد عباس کے 700 ویں شکار بنے۔ محمد عباس 700 فرسٹ کلاس وکٹیں لینے والے 14 ویں پاکستانی کرکٹر ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں