افغان نیوزی لینڈ ٹیسٹ میچ شروع ہوئے بغیر ختم کردیاگیا

افغان نیوزی لینڈ ٹیسٹ میچ  شروع ہوئے بغیر ختم کردیاگیا

نوئیڈا(سپورٹس ڈیسک)افغانستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ بھارتی شہر نوئیڈا میں بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے شروع ہوئے بغیرہی ختم کر دیا گیا۔

اس ٹیسٹ میچ کی دلچسپ بات یہ رہی کہ 9 ستمبر کو شروع ہونے والے میچ کا ٹاس تک بھی نہیں ہو سکا۔ اس سے قبل میچ کے پہلے 2 دن آؤٹ فیلڈ گیلی رہی اور باقی 3 دن بارش ہوتی رہی اورآخرکار 5 ویں روز کا کھیل بھی ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ افغان بورڈ کے ایک آفیشل نے نوئیڈا کے وینیو کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا تاہم بعد میں یوٹرن لیتے ہوئے یہ الزامات واپس لے لیے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ افغانستان کرکٹ بورڈ نے بھارتی بورڈ (بی سی سی آئی) سے بہتر تعلقات کے لیے یو ٹرن لیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں