چیمپئنز کپ:سٹالینز نے لائنز کو 133رنز سے ہرا دیا

چیمپئنز کپ:سٹالینز نے لائنز کو 133رنز سے ہرا دیا

فیصل آباد (سپورٹس ڈیسک) چیمپئنز کپ کے دوسرے میچ میں سٹالینز نے لائنز کو 133 رنز سے شکست دیدی۔

سٹالینز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں5 وکٹوں کے نقصان پر 336 رنز سکور کیے، بابر اعظم 79 گیندوں پر 76 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ طیب طاہر نے 74، کپتان محمد حارث نے 55، شا ن مسعود نے 41 اور یاسر خان نے 13 رنز بنائے جبکہ حسین طلعت 50 اور جہانداد خان 20 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔337رنز کے ہدف کے تعاقب میں لائنز کی پوری ٹیم 203 بنا کر ڈھیر ہوگئی، امام الحق78رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے ، شارون سراج نے 28اور عامر یامین نے 22رنز بنائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں