ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی، پاکستان کو سیمی فائنل میں شکست
ہلنبیور (سپورٹس ڈیسک)چین کی ٹیم ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میچ میں پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی ۔
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔ میچ کے مقررہ وقت پر دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 1-1 گول سے برابررہا۔چین کی ٹیم نے پنالٹی شوٹ آؤٹ پر پاکستان کو 0-2 گول سے شکست دی ۔ پاکستان نے ابتدائی چار پنالٹی شوٹ آؤٹ ضائع کردئیے جبکہ چین نے 4 میں سے 2 پر گول کرکے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ۔دوسرے سیمی فائنل میں انڈیا نے کوریا کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے ۔فائنل میں انڈیا کا مقابلہ چین سے ہوگا جبکہ تیسری پوزیشن کے لیے پاکستان کا کوریا سے جوڑ پڑے گا۔