پاکستانی خواتین نے جنوبی افریقہ سے پہلی ہار کا بدلہ لے لیا

پاکستانی  خواتین  نے  جنوبی  افریقہ  سے  پہلی  ہار  کا  بدلہ  لے لیا

ملتان (سپورٹس ڈیسک ) پاک جنوبی افریقہ ویمنز ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں قومی ویمنز ٹیم نے جنوبی افریقہ کو 13 رنز سے شکست دیکر پہلی ہارکابدلہ لے لیا۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ملتان میں ہونیوالی ویمنز ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں مہمان ٹیم کی کپتان لورا وولوارڈ نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان ویمنز ٹیم نے مقررہ 20اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 181رنز بنائے ،پاکستان ویمنز کی جانب سے منیبہ علی 45 اور فاطمہ ثناء37رنز بنا کر نمایاں رہیں جبکہ ندا ڈار نے 29 اور سدرہ امین نے 28رنز بنائے ۔182 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنا سکی۔مبینہ علی کو پلیئرآف دی میچ قراردیاگیا۔واضح رہے کہ 3 ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی ہے ، سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ کل ملتان میں ہی کھیلا جائے گا، پہلے ٹی 20 میں پاکستان ویمنز ٹیم کو 10 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں